ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی یوم جی ایس بی بائک ریلی کا بھٹکل میں استقبال

عالمی یوم جی ایس بی بائک ریلی کا بھٹکل میں استقبال

Mon, 28 Nov 2016 21:21:19    S.O. News Service

بھٹکل:28/نومبر (ایس او نیوز)  25دسمبر کو اُڈپی کے ہیجماڑی میں منعقد ہونے والے عالمی ’’ یوم ِ جی ایس بی ‘‘ کی مناسبت سے جی ایس بی ہت رکشھنا کمیٹی کی طر ف سے نکالی گئی ریلی کو بھٹکل میں جی ایس بی سماج کے لیڈران نے استقبال کیا۔

یومیہ ایک روپیہ کے  مطابق 365 دن کا حساب لگا کر 10 ہزار لوگوں سے عطیہ لے کر قومی تحفظ فنڈ میں جمع کرتے ہوئے زخمی شدہ فوجیوں کا تعاون کیا جائے گا۔ ریاست گوا کے پنجی سے شروع ہوئی ریلی کیرلا کے کوچین پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ منتظمین نے بتایا کہ یہ ریلی کل 850 کلو میٹر  کا راستہ طئے کرے گی۔ اس موقع پر جی ایس بی کمیٹی کے منجوناتھ کامت، رجت شنئی ، کارتیک پائی ، شوانلی ڈیسوزا، رام چندر بھٹ، پرم بھاردواج، مقامی جی ایس بی لیڈران پردیپ پائی ، ناگیش پائی ، اروند پائی ، کرن شانبھاگ، شری ناتھ پائی ، رام رائے کامت ، سنکیت کامت، نیتا کامت وغیرہ موجود تھے۔


Share: